کوئٹہ (آن لائن) دکی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 4 بے ہوش ہوگئے، پولیس کے مطابق دکی کے علاقے ناصر آباد میں کوئلے کی ایک بند کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے کے باعث دو مزدور جاں بحق جبکہ چار بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مزدور بند کوئلہ کان کے اندر گئے تھے، جہاں زہریلی گیس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال دکی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محبت اللہ ولد سید امین، قوم خروٹی، ساکن خانوزئی اور روزی محمد ولد محمد آہوب اوشخیل، ساکن ناصر آباد شامل ہیں۔ دونوں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
دکی، کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 4 بے ہوش ہوگئے
