قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، ملزمان موقع سے فرار

قلات فائرنگ

ماخذ: آن لائن

قلات (آن لائن) قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میر سجاد سرپرہ ولد علی محمد سرپرہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ ایس ایس پی موٹر وے عزیز سرپرہ، ایس ایس ٹی عبدالرحمن سرپرہ کے بھتیجے تھے مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔