وڈھ(نمائندہ بلوچستان نیوز)قومی شاہراہ پر دراکھالہ بدرنگ کے مقام پر دو ٹوڈی گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے فورا بعد ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی وڈھ خالد حسین کے مطابق شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کیا جا رہا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی
