ژوب (یو این اے) ژوب شہر اور مضافات میں تیز ہواﺅں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نئی آبادی میں مکانات گرنے کے تین مختلف واقعات پیش آنے کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نئی آبادی کے علاقے میں چوبارہ مکان پر آ گرنے، رہائشی مکان کا کمرہ گرنے سمیت تین مختلف حادثاث میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خاتون تنزیلہ عمر 50 سال سلمان شاہ عمر 11 سال اور ماریہ بی بی عمر ڈھائی سال شامل ہے۔ جاں بق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ بران کاکڑ عملے سمیت موقع پر پہنچے جہاں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ژوب میں تیز ہواﺅں اور موسلا دھار بارش، مکانات گرنے کے باعث خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے
