راولپنڈی (پ ر) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرےگی۔ اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ میری وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی۔ سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں، سردست یہی ہوگا تین ماہ کا بجٹ پیپر منظور ہوگا، 30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو کے پی میں تین ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
خیبر پختونخوا کا تین ماہ کا بجٹ پیپر، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا، تحریک انصاف
