ailعید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران عالمی اور مقامی سطح پر روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی کا رحجان رہا۔احتشام مفتیMay 31, 2026 facebook twitter whatsup mailعید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران عالمی اور مقامی سطح پر روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی کا رحجان رہا۔بھارت کی یکم جون سے 31 اکتوبر تک روئی کی درآمدات پر تمام ڈیوٹی و ٹیکسز ختم کرنے کے اعلان نے چین کے لیے بھارتی سوتی دھاگے کی برآمدات میں غیر معمولی اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان مسلسل دوسرے ہفتے بھی امریکا سے روئی درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا۔احتشام مفتیMay 31, 2026 facebook twitter whatsup mailعید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران عالمی اور مقامی سطح پر روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی کا رحجان رہا۔بھارت کی یکم جون سے 31 اکتوبر تک روئی کی درآمدات پر تمام ڈیوٹی و ٹیکسز ختم کرنے کے اعلان نے چین کے لیے بھارتی سوتی دھاگے کی برآمدات میں غیر معمولی اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان مسلسل دوسرے ہفتے بھی امریکا سے روئی درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان میں توقعات کے برعکس عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی واقع ہوئی ہے جسکا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ سندھ میں روئی کی فی من قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 21 ہزار روپے جبکہ پنجاب میں ایک ہزار روپے فی من کی کمی سے 22 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے 10ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی سطح پر روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی کا رحجان
