کراچی (ویب ڈیسک) منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔ آڈیو میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہے کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، آٹھ نو سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔ مبینہ آڈیو میں ملزمہ انمول نے کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے پنکی کی طرح برانڈ بن جاو¿ گے، پتا نہیں کہاں سے اٹھ کر آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے۔ آڈیو میں ملزمہ کہہ رہی ہے کہ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے، ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے، اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔ کراچی میں گارڈن پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی سے پستول،کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب اور 10 مقدمات میں مفرور ملزمہ شہر میں منشیات ڈیلنگ و سپلائی کے نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی تھی۔ ملزمہ آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی، اس کے علاوہ وہ خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کرتی تھی۔
کراچی، انمول عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیش، پولیس کو دھمکانے کیآڈیو پر وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
