ایران اپنے معاملات ٹھیک نہیں کرپا رہا، بہترہے دانشمندی کا مظاہرہ کرے: ٹرمپ

امریکا کے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ایران اپنے معاملات ٹھیک نہیں کر پا رہا، بہتر ہے کہ تہران جلد دانشمندی کا مظاہرہ کرے، ایران غیر جوہری معاہدہ پر دستخط کے طور طریقے نہیں جانتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایت کی کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے، امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ دوبارہ بمباری شروع کرنا یا تنازع سےباہر نکلنا،  ناکہ بندی برقرار رکھنےکے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے تاہم کسی بھی معاہدے میں امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صدر واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائیاں تیز کر سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔