صحیفہ جبار کو مختصر لباس پہننا مہنگا پڑگیا

صحیفہ جبار پاکستان کی معروف ماڈل اور ایک جانی پہچانی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔صحیفہ جبار پاکستان کی معروف ماڈل اور ایک جانی پہچانی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔صحیفہ بلا جھجھک سوشل میڈیا پر کھل کر اظہار رائے کرنے کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں  اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے۔حال ہی میں صحیفہ جبار لاہور میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں ان کا نیا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔انہوں نے شارٹ پکسی ہیئر کٹ کے ساتھ ایک منفرد لباس زیب تن کیا جس میں سفید منی اسکرٹ، سادہ شرٹ اور بغیر آستینوں کا ٹینس سوئیٹر شامل تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ فیشن پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض صارفین نے اسے جرات مندانہ اور جدید اسٹائل قرار دیا۔