کابل(بلوچستان نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کابل میں حملہ کیا۔طالبان ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس واقعے کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور اس طرح کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کے خلاف قرار دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
