ماخذ: آن لائن
معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے رجب بٹ کی جانب سے اپنی اہلیہ کے طلاق کے معاملے کو سوشل میڈیا پر لانے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آن لائن تماشا کیوں لگارکھا ہے۔
رجب بٹ ایک معروف پاکستانی یوٹیوبر ہیں جو اس وقت اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی اور ٹوٹتی شادی کے باعث ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں۔
دونوں کے درمیان معاملات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔رجب بٹ خود بھی اس معاملے پر کھل کر بات کر رہے ہیں جب کہ ایمان کی جانب سے ان کے بھائی عون سوشل میڈیا پر مؤقف پیش کر رہے ہیں۔
دونوں فریقین سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں جس کی وجہ سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔
اب دیگر ڈیجیٹل کریئیٹرز بھی اس بات پر رائے دے رہے ہیں کہ وہ اپنے ذاتی مسائل کو سوشل میڈیا پر کیوں لے آئے ہیں۔
