میں غصے کی حالت میں اپنی چیزیں توڑ دیتا ہوں،فریال گوہر

پاکستان کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

حال ہی میں ماضی کی معروف جوڑی فریال گوہر اور ان کے سابق شوہر و معروف اداکار جمال شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے ماضی کے حساس موضوعات پر نہایت سنجیدگی اور احترام کے ساتھ گفتگو کی۔

فریال گوہر نے کھل کر اپنے احساسات بیان کیے اور بعض مواقع پر واضح انداز اپنایا۔