طلاق پوری نئی نسل پر اثر ڈال سکتا ہے,داکارہ زارا نور

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں، یہ واقعی بہت افسوسناک ہے، کسی بھی حالات میں طلاق ایک دکھ بھرا واقعہ ہے لیکن جب بچے بھی اس میں شامل ہوں تو یہ پوری نئی نسل پر اثر ڈال سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ انٹرنیٹ پر موجود ہے اور وہ بچے ایک دن اسے دیکھیں گے۔

زارا نور عباس کا مزید کہنا تھا کہ جب شادی ٹوٹتی ہے اور دونوں لوگ میڈیا پر اس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ کبھی بھی اچھا نہیں لگتا۔