ماخذ: این این آئی
پنجگور(این این آئی) پنجگور سے ملنے والی 2نعشوں کی شناخت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پنجگور سے ملنے والے دو افراد کی نعشوں کی شناخت ہوگئی جس میں ایک نعش کی شناخت سعید ولد مولا داد ساکن کاٹا گری گوارگو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت جنگیان ولد عبدالرشید سکنہ پروم کے نام سے ہوئی ہے جنگیان بی این پی عوامی کے ضلعی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ملک میران کے چھوٹے بھائی تھے مقتولین کے جسموں پر تشدد کے نشانات ہیںپولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
