ماخذ: یو این اے
کوئٹہ/کراچی (یو این اے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے کوششیں کر رہے ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کے ساتھ سنگین معاشی بحران بھی درپیش ہے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے متاثر ہیں، ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت میں رکاوٹوں کا سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کے عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری کراچی: بلوچستان میں دہشت گردی اور معاشی بحران جیسے سنگین مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی اور جمہوری ری سیٹ ضروری ہے، جب تک سیاسی اور جمہوری نظام پر اعتماد بحال نہیں ہوگا دہشت گردی اور معاشی بحران جیسے بڑے مسائل سے موثر طور پر نہیں نمٹا جاسکے گا، عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتا ہوں، اگر ہر وزیراعظم پہلے اقتدار میں آئے اور پھر جیل جائے تو یا تمام وزرائے اعظم کو چور ماننا ہوگا یا انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ سمجھنا ہوگاپی ٹی آئی کو درپیش بعض مشکلات سیاسی مخالفین اور بعض مشکلات اس کی اپنی غلطیوں اور اقدامات کا نتیجہ ہیں، میں ایسا دن دیکھنا چاہتا ہوں جب پاکستان کا کوئی وزیراعظم بنے تو اسے جیل نہ جانا پڑے،ملک میں سیاسی انتقام کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہوگا۔
