حکومت کو تنقید برداشت کرنی چاہیے، جے یو آئی کیخلاف اقدامات قابل مذمت ہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ضروری ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو جمہوریت کو کمزور کریں، جمہوریت میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار اہم ہوتا ہے، اپوزیشن کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔