ماخذ: یو این اے
کوئٹہ (یو این اے) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے مفتی محمود مرکز پشاور کیخلاف مبینہ ریاستی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک کے سنگین آئینی و معاشی بحرانوں اور قومی معدنی ذخائر پر قبضے جیسے معاملات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کر رہی ہے، تاہم ایسے اقدامات سے عوامی آواز دبائی جاسکتی ہے اور نہ ہی جمعیت علما اسلام اپنے اصولی مقف سے پیچھے ہٹے گی۔8 نومبر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتی محمود مرکز کے خلاف کسی بھی سازش یا غیر قانونی اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جس کی ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حلقوں پر عائد ہوگی۔ حکمران تصادم کی فضا پیدا کرنے سے گریز کریں۔مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کا موقف قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے موقف کے مطابق ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک میں آئینی حقوق، قومی وسائل اور معدنی ذخائر پر عوام کے اختیار کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، تاہم جبر، دھونس اور ریاستی دبا کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔ مفتی محمود مرکز یا جماعت کی قیادت اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
