اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے مفتی محمود مرکز کی تعمیرکیلئے لیبیا سے مبینہ فراڈکے نام پر پیسے لیے۔ ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ رنگ روڈ پرقائم مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں کہ مفتی محمود مرکز کی تعمیرکے لیے مولانا فضل الرحمن نے لیبیا سے مبینہ فراڈ کے نام پر پیسے لیے، لیبیا کا پیسا لگا لیکن جائیداد کی ملکیت مولانا فضل الرحمن کے نام پر سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بیرونی تعمیرات سرکاری رائٹ آف وے کی اراضی پر تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے۔ ثمربلور کا کہنا تھا کہ 2019 کے نوٹس کے باوجود مفتی محمود مرکز کی تجاوزات برقرار رہیں، مئی 2026 میں بھی مفتی محمود مرکز کی انتظامیہ کو تجاوزات پر نوٹس دیا گیا، اسی لیے تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی واگزاری کے لیے قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
