ماخذ: یو این اے
ژوب (یو این اے) ژوب و شیرانی میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف طلبا تنظیموں کی ڈگری کالج ژوب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ژوب و شیرانی میں گزشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش کے خلاف آج ڈگری کالج ژوب سے طلبا تنظیموں آئی ایس ایف پی ایس ایو اسلامی جماعت طلبا اور دیگر طلبا تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے کلیوال شہید کمال خان چوک پر پہنچ کر آل پارٹیز ژوب کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایاآل پارٹیز ژوب اور طلبا تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ ژوب و شیرانی میں انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ طلبا اور عوام کو درپیش تعلیمی، معاشی اور سماجی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔انٹرنیٹ بحال کرو، طلبا کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنا!۔
