تربت پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک، 2 فرار، مستونگ میں اہل علاقہ نے چوروں کو بھگا دیا

تربت پولیس فائرنگ

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) تربت میں پولیس اور ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او جوسک حاجی منصور بلوچ معمول کی گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار پر سوار 3 افراد کو رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جوابی کارروائی میںایک ملزم مارا اور 2 فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے میں چوروں اور علاقہ مکینوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز مستونگ گرڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی ملزمان اور علاقہ مکینوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔