ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) نصیر آباد پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ربی کینال کے قریب دیسی ساخت کا 6 کلو وزنی بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے ربی کینال کے قریب 6 کلو وزنی دیسی ساخت کا دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا پولیس اور سی ٹی ڈی کے عملے نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ ناکارہ بناکر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
