فرانس میں پرتشدد مظاہرے اور فسادات، سیکڑوں مظاہرین گرفتار، جزوی کرفیو کے نفاذ کا امکان

فرانس میں پرتشدد مظاہرے اور فسادات

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں پرتشدد مظاہروں اور فسادات کے بعد جزوی طور پر کرفیو کے نفاذ کا امکان۔ فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور فسادات کے بعد مقامی حکام کو جزوی کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم لیکورنو نے کہا کہ وہ ’امن عامہ کی بحالی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ‘ہنگامی حالت’ نافذ کرنا ضروری سمجھا گیا تو ’ہم ایسا کرسکتے ہیں‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر جزوی کرفیو کا نفاذ زیادہ مناسب ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں عوامی مظاہرے پرتشدد صورت اختیار کرگئے، مشتعل افراد نے دکانوں میں لوٹ مار کی، پرتشدد واقعات میں پولیس نے 1800 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے پر تشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے بعد پیر کے روز فرانس کے بڑے شہروں کے میئرز نے سیکورٹی فورسز کی ناقص تیاریوں پر حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔