قلات کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 15 افراد زخمی

قلات ٹریفک حادثہ

ماخذ: آن لائن

قلات(آن لائن) قلات مہلبی کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاںبحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل، زرائع کے مطابق قلات کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ مہلبی کے مقام پر کوچ اور چھوٹی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے بارے میں اطلاع ملنے پر MERC قلات 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ اور امدادی کارروائیوں میں متحرک ہوئیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ مرکزی اسٹیشن لائے گئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے میں مجموعی طور پر 15 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔