گورنر راج کا مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی اب براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کریگی، اسد قیصر

اسد قیصر

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی، فیصلہ اب اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی، اب فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے ، "بھرپور مزاحمت” ، یہ اپنا کیا خود بھگتیں گے۔ اسد قیصر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا ہر فورم پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔