خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیخلاف اپوزیشن رہنماﺅں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اپوزیشن رہنماﺅں

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

پشاور (ویب ڈیسک) گورنر راج کے خلاف تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا قانونی محاذ متحرک پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر۔ پشاور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تحریک کے وفد نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے خلاف قانونی محاذ پر سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ وفد میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد خان ترین، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، حسین احمد یوسفزئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی جانب سے گورنر راج کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا اس معاملے پر قانونی اور آئینی جدوجہد کا حصہ ہے۔ درخواست میں کیا موقف اختیار کیا گیا ہے اور عدالت اس پر کیا کارروائی کرتی ہے، اس کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد مزید صورتِ حال واضح ہوگی۔