لندن میں نقاب پوش افراد نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے

لندن نواز شریف گاڑی

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں نقاب پوش افراد نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پیش آیا، جہاں 2 نقاب پوش افراد نے نواز شریف کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی ہے۔ نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔