یمن، عدن میں صدارتی محل پر حوثیوں کا حملہ، وزیراعظم اور کابینہ اراکین محفوظ، 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

یمن صدارتی محل

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے جنوبی شہر عدن میں واقع صدارتی محل (معاشیق کمپلیکس) پر حوثی باغیوں کی جانب سے جمعرات کے روز میزائل حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ یمنی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے وقت محل میں موجود یمنی وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر اراکین محفوظ رہے۔ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی کے مطابق حوثیوں نے صدارتی کمپلیکس پر مجموعی طور پر 5 میزائل داغے۔ دوسری جانب حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کمپلیکس کے اندر قائم سعودی افسران کے زیرِ انتظام ایک ملٹری آپریشنز ہیڈکوارٹرز اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔