اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں تین منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 33 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 2 لاشیں نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال میں لائی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے جبکہ نجی اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔
