اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی، ایوان نے ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دی۔ اس موقع پر اپوزیشن نےکے پی ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرےلگائے۔ قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے 4گھنٹے سے زائد بحث کی بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی سبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرکے جمہوری حکومت ختم کردی گئی، امید ہے کہ عدالت صوبے میں جمہوری حکومت بحال کرے گی، عدالت سے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی ہے، ہم آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
