کراچی سے پشاور جانیوالی ٹرین کو حادثہ، اموات کی تعداد 6 ہوگئی، 30 سے زائد زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل

ٹرین حادثہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کراچی (ویب ڈیسک) شیر شاہ پل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا جبکہ حادثے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب تمام 15 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار تیز تھی جس کی وجہ سے تمام بوگیاں الٹ گئیں۔ حادثہ صبح سوا 5 بجے پیش آیا، روہڑی کے قریب بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے۔ دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہےکوئٹہ ٹرین بم دھماکہ، نقصانات کے تخمینے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کہ متاثرہ بوگی سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 سے زائد ہے، تمام لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے تاہم حادثے کے بعد سے ڈیڑھ سالہ بچی لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔