کے پی میں گورنر راج کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

پی ٹی آئی احتجاج،

ماخذ: یو این اے

کوئٹہ(یو این اے )خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔احتجاج پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داد شاہ کاکڑ کی ہدایت پر کوئٹہ ڈویژن کے سابق صدر عارف کاکڑ کی قیادت میں کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر حاجی نصیب اللہ اچکزئی سمیت کارکنان نے شرکت کی۔مظاہرین نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے گا اور اس وقت تک احتجاج ختم نہیں ہوگا جب تک یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا۔