ژوب (ویب ڈیسک) ژوب ڈی آئی خان روڈ درازندہ کے قریب امن میلہ چیک پوسٹ پر مبینہ خود کش حملہ، بارود سے بھری گاڑی پولیس، کسٹم، ایکسائز اور محکمہ جنگلات کی جوائنٹ چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں 11 اہلکار شہید، 30 سے زائد زخمی، چیک پوسٹ سے بارودی مواد سے لیس ٹریکٹر ٹرالی ٹرائی گئی ہے، چیک پوسٹ پر پولیس، کسٹم، ایکسائز اور وائلد لائف کے اہلکار موجود تھے، جاں بحق اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی اسپتال درازندہ اور مفتی محمود اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ چیک پوسٹ کے قریب متعدد گھر گرگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 لاشیں اور دس سے زائد زخمی مقامی اسپتال پہنچائے گئے ہیں، ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان محمد عارف خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید ایمبولینسز مع اسٹاف بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
ڈی آئی خان، چیک پوسٹ پر مبینہ خود کش حملہ، 11 اہلکار شہید، 30 سے زائد افراد زخمی، ذرائع
