پشاور (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے مسجدکے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا۔
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سیکورٹی ذرائع
