کوئٹہ، کیچی بیگ کے ایک مکان میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ، دھماکہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کیچی بیگ کے ایک مکان میں دھماکا، پولیس کے مطابق مکان سے دو لاشیں اور تباہ شدہ موٹر سائیکل ملی۔ ممکنہ طور پر موٹر سائیکل میں بم نصب کرتے ہوئے دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی دھماکے میں تباہ ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر یہی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں بم نصب کرنے کے دوران ہوا۔