کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر پشین اور ایس ایس پی پشین کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں نے زیارت کراس کے قریب نیشنل ہائی وے N-50 پر قائم ٹول پلازہ ہٹا دیا۔ ٹول پلازہ ہٹائے جانے پر شہریوں اور عوام نے انتظامیہ اور پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے شاہراہ پر آمدورفت میں مزید سہولت پیدا ہوگی۔ عوامی سہولت اور شاہراہوں کی روانی کے لیے عملی اقدامات کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
زیارت کراس پر نیشنل ہائی وے این 50 سے ٹول پلازہ ہٹا دیا گیا
