ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کی کوشش، سی این جی اسٹیشن پر بم دھماکے سے دیوار کو جزوی نقصان

ڈیرہ مراد جمالی سی این جی اسٹیشن پر بم دھماکے

ڈیرہ مراد جمالی (یو این اے) ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی وزیر کے سی این جی کے قریب تخریب کاری کوشش، دھماکے سے سی این جی کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم تخریب کاروں نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے ارسلان سی این جی کی دیوار کے ساتھ ٹائم بم نصب کرکے دھماکہ کیا جس سے سی این جی کے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ ٹائم بم میں ایک کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔