انہیں تین صوبوں سے خطرہ ہے، مریم نواز نے سندھیوں، بلوچوں اور پختونوں کو دہشتگرد قرار دیا، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کراچی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے حالیہ بیان پر سخت ردِعم کا اظہار کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ مریم نواز نے سندھیوں، بلوچوں اور پختونوں کو دہشتگرد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں تینوں صوبوں سے خطرہ ہے، جبکہ بھارت سے انہیں کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے مطابق بلوچستان کے لوگوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کسی بھی وقت اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے آپ کو دہشتگرد قرار دے کر نقصان پہنچا سکتے ہیں، ایسے عناصر اپنے مفادات کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبوں کے عوام کو تقسیم کرنے کے بجائے ان کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔