جھل مگسی( یو این اے)پولیس کے مطابق کا کوٹڑہ تھانہ پر حملہ جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مسلح افراد 8 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر جدید و خودکار ہتھیاروں سمیت تھانہ کوٹڑہ پر حملہ آور ہوئے۔ فائرنگ کے فوری بعد جھل مگسی پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی 151 ونگ نے مثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حملہ آورں نے پسپائی اختیار کی حملہ آور تھانے کے عقبی جانب فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار ہوتے ہوئے مسلح افراد نے ایک خالی ریسٹ ہاﺅس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا۔ مذکورہ ریسٹ ہاﺅس تقریبا آٹھ ماہ قبل ایف سی 151 ونگ کے اہلکاروں کی رہائش کے لیے استعمال ہوتا رہا تھا، تاہم اس وقت خالی تھا۔ واقعے کے بعد ضلع پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی 151 ونگ کی جانب سے علاقے میں سرچ اور اسکیننگ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود مزید مسلح گروہوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات اور ریسٹ ہاوس کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
جھل مگسی کے علاقے میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ریسٹ ہاﺅس تباہ کردیا
