ایمسٹلوین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔ ایمسٹلوین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 11ویں پوزیشن کا میچ کھیلا گیا ، جنوبی افریقا نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری لی۔ دوسرے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے ایک اور گول کرکے 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اوپر نیچے 2 گول کرکے برتری کا خاتمہ کردیا، پہلے افراز نے گول کیا، پھر محمد حماد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ ہاف ٹائم تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔ 8 منٹ بعد جنوبی افریقا نے گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے اختتام سے 5 منٹ قبل جنوبی افریقا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے پھر برتری حاصل کرلی۔ میچ کے اختتام کے آخری سیکنڈ میں حماد الدین نے گول کرکے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر ہوا جس پر پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے جس میں2 میچز میں کامیابی حاصل کی ، جبکہ 3 میچز مین شکست ہوئی ، ایک میچ ڈرا ہوا۔
ہاکی ورلڈ کپ کا اختتام، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی
