کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع د±کی میں دو کوئلہ کانوں کے ٹھیکیداروں کے درمیان تنازعے کے باعث مزدوروں نے حریف کان کی آکسیجن سپلائی بند کر دی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے دو افغان کان کنوں سمیت تین کان کن ہلاک ہوگئے۔ مائنز انسپکٹریٹ نے واقعے کو حادثہ کے بجائے مجرمانہ غفلت اور قتل قرار دیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوئلہ کانوں میں حفاظتی بندوبست نہ ہونے اور گیس بھرنے سے حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن آپس کے جھگڑے کی وجہ سے کان کنوں کی موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
دکی میں مزدوروں نے دوسری کان کی آکسیجن بند کردی، 3 کانکن جاں بحق، پولیس نے 4 افراد گرفتار کرلیے
