بلوچستان میں سیاسی جماعتیں درزی کی دکان پر بنتی ہیں، نئی پارٹی پرانے زرخرید سیاسی لوٹوں کا ٹولہ ہوگا، حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماءحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ خبر چل رہی ہے کہ بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت بن رہی ہے۔ بلوچستان میں سیاسی جماعتیں درزی کی دکان پر بنتی ہیں۔ لیکن درزی وہی، دکان وہی، کپڑا وہی، لوگ بھی وہی، بس ہر الیکشن پر نیا سوٹ اور نیا لیبل۔ الیکشن میں ان کا استقبال گندے انڈوں، بوسیدہ ٹماٹروں سے کرلیا کریں۔ یہ پرانے زرخرید سیاسی لوٹوں کا ٹولہ ہوگا۔ پہچاننے میں غلطی نہیں کرنا۔