میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ پر کرپٹ گروہ کا قبضہ ہے، سابق میئر کا دعویٰ

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ

کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف کے رکن و سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ایک طرف صوبے خصوصا کوئٹہ کو دہشتگردی نے تباہ کردیا دوسری طرف میٹرو پولیٹن کا عملہ ختم ہوچکا ہے۔ صفائی کا ٹھیکہ جنہیں دیا گیا وہ کوئی کام نہیں کررہے، شہر کی تمام اسٹریٹ لائٹس خراب اور بند ہوچکی ہیں، رات کے وقت پورا شہر آوارہ کتوں کے حوالے، کوئٹہ کے ہوٹل فوڈ اتھارٹیز کے حوالے، بلڈنگ کوڈ 1935 کا اندازہ کوئٹہ میں بلند و بالا عمارتوں سے لگایا جاسکتا ہے، صرف نام نہاد ترقیاتی عمل وہ بھی صرف کرپشن کی حد تک ہے۔ گزشتہ کافی عرصے سے ایک روپے کا کام زمین پر نہیں ہو، ٹیکس کا نظام بھی پرائیویٹ لوگ وصول کررہے ہیں، کوئٹہ کی مٹن مارکیٹ، بلدیہ پلازہ، سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ، بلدیہ ہوٹل، ایئر پورٹ روڈ کا بیگرز ہوم نارکوٹیکس والوں نے قبضہ کیا ہے، بقایا جائیداد درج بالا سابق چیئرمین سینیٹ ایک صوبائی وزیر، سابق کمشنر، ایڈمنسٹریٹر نے یہ کارنامے کیے ہیں، سب کا انجام زمانہ دیکھے گا، کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی، کوئٹہ میں باہر سے آکر اقتدار کے مزے کرپشن اور عیاشیاں کرنے والوں اکا نجام زمانہ دیکھے گا، تحریک انصاف کرپٹ اور بے ضمیروں کو نہیں چھوڑے گی ۔