چاغی (ویب ڈیسک) چاغی کے علاقے چہتر میں پولیس تھانہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے دھماکے سے پولیس تھانے کو مکمل تباہ کرکے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
چاغی، مسلح افراد نے چہتر میں پولیس تھانے کو بارودی مواد سے تباہ کردیا
