شام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت، بھائی سمیت گرفتار کرنے کا حکم

شام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت، بھائی سمیت گرفتار کرنے کا حکم

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے سابق صدر بشار الاسد کو دمشق کی عدالت نے سزائے موت سنادی۔ دمشق کی ایک عدالت نے منگل کے روز شام کے سابق صدر بشار الاسد، ان کے بھائی ماہر الاسد اور سابق سیکورٹی اہلکار عاطف نجیب کو قتل، تشدد اور قتل پر اکسانے کے الزامات میں سزائے موت سنا دی۔ عاطف نجیب کے خلاف مقدمے کی سماعت ان کی موجودگی میں ہوئی، جبکہ بشار الاسد اور ماہر الاسد کے خلاف مقدمہ ان کی غیر موجودگی میں چلایا گیا۔ چوتھی فوجداری عدالت نے بشار الاسد اور ماہر الاسد کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں کرنے کا بھی حکم دیا۔