قلات، خضدار، حب میں بلدیاتی نشستوں پر 9 اگست کو ہونے والے الیکشن ملتوی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے امن وامان کے پیش نظر قلات، خضدار، حب کی خالی نشستوں پر 9 اگست کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیا۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 6 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی نشستوں پر ہونے والے انتخابات سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قلات، خضدار اور حب کی نشستوں پر انتخابات ملتوی کردیے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، انتخابات کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔