پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تبدیلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 31 جولائی کے لیے ہوں گی۔ دوسری جانب چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سنگاپور کی مارکیٹ کی قیمت کے مطابق طے ہوتی ہیں۔