خیر پور (نیوز دیسک) سندھ کے شہر خیرپور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 4 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی گھر کے 4 بچے لالن نہر میں نہانے گئے جہاں وہ ڈوب گئے۔ واقعے کے بعد چاروں بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
خیرپور، نہر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
