کوئٹہ (بلوچستان نیوز) کارگل کی برفانی چوٹیوں پر بھارتی فوج کے غرور کو خاک میں ملانے والے پاک فوج کے عظیم سپاہی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کا نام آج بھی سرحد پار دشمن کے دلوں پر خوف کی علامت بن کر طاری ہے۔ 27 سال گزرنے کے بعد بھی دشمن کی عسکری تاریخ اس سچے اور بہادر جوان کے خوف کو بھلا نہیں سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کارگل کی جنگ میں 17 ہزار فٹ کی بلندی پر جب دشمن نے بزدلانہ وار کیا، تو اس اکیلے مرد مجاہد نے پاک فوج کے شیر کی طرح چنگھاڑتے ہوئے دشمن کے پورے بریگیڈ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے وہ جرات دکھائی کہ دشمن کے اپنے افسران خوف کے مارے کانپ اٹھے اور اعتراف کرنے پر مجبور ہوئے کہ ایسا نڈر سپاہی انہوں نے پوری زندگی نہیں دیکھا۔آج بھی جب کارگل کا ذکر آتا ہے، تو بھارتی سورماں کو کرنل شیر خان شہید کی وہ چنگھاڑ یاد آ جاتی ہے جس نے ان کے اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا دیے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے اس عظیم ہیرو کا نام سنتے ہی دشمن کو آج بھی اپنی شکست اور خوف یاد آ جاتا ہے۔
کارگل کے شیر کرنل شیر خان جس کا نام سنتے ہی نئی دہلی میں آج بھی کپکپی طاری ہو جاتی ہے
