محکمہ صحت نے ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹروں کی فہرستیں مرتب کرلیں، جلد گرفتاریوں کا امکان

محکمہ صحت نے ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹروں کی فہرستیں مرتب کرلیں، جلد گرفتاریوں کا امکان

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت دیگر کا بائیکاٹ، علاج معالجے کے لئے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی فہرست مرتب کرنا شروع کردی، جلد ہی گرفتاریاں شروع ہونے کا امکان ہے۔ سول ہسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز ،آپریشن تھیٹر اور تمام وارڈز میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری، جس کے باعث علاج معالجے کے لے آنے والے مریض َمشکلات سے دو چار۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرز کو سیکورٹی فراہم کی جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کو ختم کیا جائے، دوسری جانب تیزاب گردی کا شکار بننے والی والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ہے جن کے چہرے اور دیگر جسمانی اعضا کی سرجری آج ہوگی ۔