پاکستانوزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمتویب ڈیسک Time18 مئی ، 2026Facebook Twitter Whatsappوزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمتمذاکرات اور سفارتکاری ہی دیرپا علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے واحد قابلِ عمل راستہ ہے: وزیراعظم شہبا زشریف۔ فوٹو فائلاسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔یہ بھی پڑھیںایران نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بڑھانے پر متحدہ عرب امارات کو خبردار کر دیایو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا: ایرانی وزیر خارجہوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا مذاکرات اور سفارتکاری ہی دیرپا علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ نیوکلیئر توانائی پلانٹ کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، توانائی پلانٹ کو نشانہ بنانا جوہری تحفظ کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے شہری جوہری تنصیبات کو کسی بھی حالت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، ایسے حملے انسانی جانوں، ماحول اور عالمی امن کیلئے تباہ کن نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
